0
Tuesday 31 Jul 2012 01:17

مجلس وحدت مسلمین کا آغا علی موسوی کی وفات پر 3 روزہ سوگ کو اعلان

مجلس وحدت مسلمین کا آغا علی موسوی کی وفات پر 3 روزہ سوگ کو اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ مفتی جعفر حسین (رہ) اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے باوفا ساتھی سید آغا علی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں آغا علی موسوی کے نمازہ جنازے کے بعد فرزند آغا موسوی علامہ حیدر علی موسوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آغا علی موسوی کا انتقال پوری قوم کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، آغا موسوی ایک شفیق باپ کی طرح قوم کے ہر دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہے، اُن کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ سید علی الموسوی کی زندگی سیرت اہلبیت علیھم السلام کا عملی نمونہ تھی۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ آغا علی موسوی کے لاہور میں ادا کئے گئے نماز جنازہ میں شرکت کرتے، تاہم موٹر وے اور جی ٹی کی بندش کے باعث وہ اس سعادت سے محروم ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 183559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش