0
Thursday 2 Aug 2012 18:58

بادامی باغ بم دھماکوں کے بعد آپریشن، 7 مشکوک افراد گرفتار

بادامی باغ بم دھماکوں کے بعد آپریشن، 7 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ بادامی باغ فروٹ منڈی میں بدھ کی شپ ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بم دھماکوں کے بعد بادامی باغ فروٹ منڈی سے ملحقہ علاقوں کا آپریشن کیا گیا اور سی آئی اے پولیس نے 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی اصل مجرموں تک پہنچ جائیں گے۔

اس حوالے سے ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیپ بھجوا دیئے گئے ہیں، جلد ہی دہشت گردوں کو دبوچنے میں کامیاب ہو جائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں ایس پی سٹی ملتان خان نے کہا ہے کہ فروٹ منڈی میں پورے ملک سے فروٹ کی گاڑیاں آتی ہیں یہ ممکن نہیں کہ منڈی میں داخل ہونے سے پہلے تمام گاڑیوں سے سامان اتار کر چیک کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 184407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش