0
Sunday 5 Aug 2012 10:27

اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی شروعات کر دی ہیں، عبدالمجید

اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی شروعات کر دی ہیں، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت ہی حقیقی عبادت ہے اور خدا کی مخلوق سے محبت کرنے والوں سے اللہ تعالی بھی راضی ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، مزدوروں، متوسط طبقے اور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے اور آزاد خطہ میں پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے اپنی ایک سالہ شاندار کارکردگی سے حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی شروعات کر دی ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے خطے کو نیلام گھر بنا کر رکھ دیا تھا لیکن عوامی حکومت حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کے بیسں کیمپ کے طور پر آگے لے کر چلتے ہوئے اسے ترقیاتی لحاظ سے ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں مستحقین میں رمضان پیکج کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرسے دوہرے معیار تعلیم کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ یکساں نصاب تعلیم اور اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ نصاب سے غریبوں کے بچے بھی لازمی تعلیم حاصل کر سکیں اور مستقبل میں دنیا کی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ اس کے لیے آزاد خطے کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور عوام میں نفرت کی بجائے پیار و محبت اور علم کی فصلیں اگائی جا رہی ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کے لیے دوسالہ منصوبے کے تحت بے روزگاری کو ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورازم، صنعت اور ہائیڈرل پاور کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 185033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش