0
Tuesday 7 Aug 2012 14:19

انشاء اللہ امریکہ ٹکڑے ٹکرے ہوگا اور یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

انشاء اللہ امریکہ ٹکڑے ٹکرے ہوگا اور یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ معرکہ بدر نے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کر دیا 313 بے سروسامان اہل ایمان نے امام المجاہدین حضور سرور کائنات ﷺ کی قیادت میں اللہ کی مدد کے طفیل ہزار سے زائد کفار کا جذبہ ایمانی سے مقابلہ کیا اور عبرتناک شکست دی حسن اتفاق کہ قائد ملت اسلامیہ امام شاہ نورانی نور اللہ مرقدہ کی ولادت بھی17 رمضان المبارک کو ہوئی آپ ساری زندگی حق و باطل کے درمیان فرق کرتے رہے عصبیتوں کے طوفان کا آپ نے جذبہ مسلم قومیت سے مقابلہ کیا اور آخر دم تک نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھی۔

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر جمعیت علماء پاکستان نے ان خیالات کا اظہار JUP حیدرآباد کے رہنما عبدالحفیظ قریشی کی رہائش گاہ پر یوم بدر اور ولادت امام شاہ احمد نورانی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے میں منعقدہ دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمود احمد قادری، ناظم علی آرائیں، ڈاکٹر محمد یونس دانش، صوفی عبدالکریم، سید منیر حیدر شاہ عبدالحفیظ قریشی اور محمد علی قریشی نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ 1965ء کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ تھی اللہ نے فرشتوں کی فوج اتار کر ہماری مدد کی جسے محاذ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔

جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ 2002 کے انتخابات میں حیدرآباد کی عوام نے عصبتیوں کے خلاف اسلام کا پرچم بلند کیا اور ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا بدر کی تاریخ کو اللہ رب العالمین بار بار دہرا کر ہمارے ایمان کو پختہ فرما دیتا ہے اگر تم مومن بنے رہے تو فتح و نصرت کے دروازے کھول دیتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اہلسنت نے فکر بدر کو اجاگر کیا اور عالم اسلام کے سلگتے ہوئے مسائل اور مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کیلئے ہر فورم پر کلمہ حق بلند کرتے رہے آج بھی بدر کے مجاہدوں کے جذبے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے کشمیر، فلسطین، چچینیا، بوسینا، عراق، افغانستان، برمامیانمار، آسام میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بے حس مسلم سربراہان مملکت ابھی تحقیق میں ہی لگے ہیں خون مسلم بے دردی سے بہایا جارہا ہے پاکستان جس نے عالم اسلام کی قیادت کرنی تھی امریکی غلاموں نے اسلام کی اس ایٹمی طاقت کوامریکہ کے ہاتھ گروی رکھ دیا ہے اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہو گا تو یہاں ہرطرف بہاریں ہونگی نظام مصطفی ﷺ کی برکت کے طفیل پاکستان مسلم آمہ کی قیادت کا فریضہ انجام دے گا۔ انشاء اللہ اس صدی میں اسلام غالب اور امریکہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگا جس طرح روس ٹکڑے ٹکڑے ہوا۔ انشاء اللہ امریکہ بھی ٹکڑے ٹکرے ہوگا اور یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 185588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش