0
Thursday 14 Jan 2010 13:22

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ،حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد اطلاع

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ،حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد اطلاع
میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے سے کئے گئے میزائل حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں،جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملنے والے شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں جاسوس طیارے کے ذریعے ایک قبائلی محمد یعقوب کے مکان پر دو میزائل فائر کئے گئے۔ حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس مکان پر حملہ کیا گیا وہ پہلے مدرسے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور اس پر چار میزائل فائر کئے گئے۔رواں ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں کیا گیا یہ ساتواں میزائل حملہ ہے،جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا وہ طالبان اور القاعدہ کا ایک اہم گڑھ بتایا جاتا ہے جو اس وقت پاکستانی فورسز کے گھیرے میں ہے۔سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود حملے کے وقت اس علاقے میں موجود تھے اور ان کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات مل رہی ہیں،جبکہ طالبان ذرائع نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔
وزیرستان،حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع
میران شاہ:وزیرستان ایجنسی میں آج صبح ہونے والے ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔اس حملے مٰیں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم طالبان ذرائع نے حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی۔حکیم اللہ محسود نے بیت اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تحریک کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔حکیم اللہ محسود حکومت کے خلاف مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھے۔

خبر کا کوڈ : 18581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش