0
Saturday 4 Aug 2012 05:46

پاکستان کو بچانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے، رضا ہارون

پاکستان کو بچانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر رضا ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن سنگین خطرات اور مسائل سے دوچار ہے ایسے مسائل تاریخ میں پہلے کبھی نہیں تھے، پاکستان کو بچانے کیلئے آپس کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکلی سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ افطار پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد زبیر احمد، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن اور ممبر سندھ اسمبلی ہیر سوہو، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی، اراکین زونل کمیٹی کے علاوہ ٹھٹھ ڈسٹرکٹ کے معززین شہر، وکلا، سیاسی اور سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، آج انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ مافیا صرف کراچی کا نہیں سندھ اور پورے پاکستان کا سنگین مسئلہ ہے، ہم حکومت میں رہتے ہوئے اپنا آئینی حق استعمال کریں گے اور احتجاج کرتے رہیں گے، بھتہ مافیا کے خلاف جب کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو پورے سندھ میں ان کے حامی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ افطار پارٹی سے صوبائی وزیر زبیر احمد، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ہیرسوہو، اراکین زونل کمیٹی محمد عیسیٰ جوکھیو نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 184693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش