0
Saturday 11 Aug 2012 21:16

تیسرے وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، پیپلزپارٹی جلد انتخابات کا اعلان کرے، شیخ رشید

تیسرے وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، پیپلزپارٹی جلد انتخابات کا اعلان کرے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 55، 56 سے امیدوار ہوں، تاہم یقین سےنہیں کہہ سکتا کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ 13اگست کو راولپنڈی میں منفرد جلسہ ہوگا جس میں کرسی ہوگی نہ ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی، جلسہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جن کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چور ڈاکو ملک فروشوں اور ملک بچانے والوں کی لڑائی ہے، راولپنڈی کی طرح لاہور میں 6 ستمبر کو ہونے والے جلسہ میں بھی کسی بڑے رہنما کو دعوت دوں گا، ان کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کیس والے بے قصور ہیں تو الله انھیں بچائے، اگر قصور وار ہیں تو سزا ضرورملنی چاہئے، ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کالم لکھنے والے کالمسٹ را کے ایجنٹس ہیں۔


خبر کا کوڈ : 186737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش