0
Monday 13 Aug 2012 20:53

راجہ پرویز اشرف چند دن کے مہمان ہیں، شاہ محمود قریشی

راجہ پرویز اشرف چند دن کے مہمان ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قرشی کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف چند دن کے مہمان ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، ملتان میں ایک مقامی کارکن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں میں سرمایہ داروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کی معشیت تباہ ہو چکی ہے، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزراء نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احمد مختار کے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 187234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش