0
Saturday 18 Aug 2012 10:04

عیدالفطر کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ، آزاد کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

عیدالفطر کے موقع پر دہشتگردی کا خطرہ، آزاد کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

 اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کر کے پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی بڑی مساجد اور مرکزی عید گاہوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ تمام مرکزی شاہرائوں پر پولیس کی گاڑیاں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد آزادکشمیر میں بھی پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو آنے والے مسافروں کو سفری تحفظ دینے کے لیے ضلع پونچھ میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان سے ملنے والی تمام شاہرات پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ پولیس گشت پر مامور گاڑیوں کی اصل پوزیشن جاننے کے لیے ٹریکنگ سسٹم سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے جس سے گشتی دستوں کی لوکیشن کا بروقت پتہ چل جاتا ہے۔ اس طرح کسی بھی واردات کی صورت میں پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ سکے گی۔

خبر کا کوڈ : 188427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش