0
Saturday 18 Aug 2012 13:22

سانحہ بابوسر کیخلاف گلگت بلتستان میں آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

سانحہ بابوسر کیخلاف گلگت بلتستان میں آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بابوسر کے خلاف گلگت بلتستان میں آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ اسکردو اورگلگت سمیت تمام اضلاع میں جزوی ہڑتال ہے، کاروباری مراکز اوردفاتر بھی بند ہیں۔ استور میں میتیں سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا گیا۔ سانحہ بابوسر میں بیس مسافروں کے قتل عام پر گلگت بلتستان میں آج بھی فضا سوگوار ہے۔ اسکردو اور گلگت سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں جزوی ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ کئی علاقوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ 

جاں بحق افراد میں سے سات کی میتیں استور پہنچ گئیں جہاں سڑک پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سانحہ بابو سر میں جاں بحق قاری حنیف کو اسکردو اور حمید اللہ کو شنگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں اورحساس اداروں کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 188502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش