0
Sunday 19 Aug 2012 12:03

استحکام پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، چوہدری عبدالمجید

استحکام پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہےکہ پاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کرنے والے دراصل پاکستان کو کمزور کرنے اور ملک کو پھر سے امریت کےگرداب میں دھکیل کر ترقی اور خوشحالی سے عوام کو محروم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام ایسے عناصر کی سازشوں کو عوامی قوت سے ناکام بنا دیں گے اور سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ منگلا ڈیم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے متاثرین منگلا ڈیم نے دوسری بار قربانیاں دیکر جس والہانہ وابستگی کا اظہار کیا ہے اس کا کوئی صلہ نہیں دے سکتا۔ متاثرین کا نمائندہ ہوں۔ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ کھڑا ہوں ان کےحقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرونگا۔ متاثرین منگلا ریزنگ پراجیکٹ کی بحالی اور آباد کاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ معاہدے پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ 

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور پاکستان کی مضبوطی و استحکام ہی کشمیریوں کے بہتر و محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے سیالکوٹ پریس کلب کو دس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا اور کہا کہ عید کے بعد سیالکوٹ میں کشمیر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور سیالکوٹ میں کشمیری شہداء کی یاد میں یادگار بھی تعمیر کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین نے اسلام کے نام پر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ آزاد کشمیر میں قائم مہاجر کیمپوں کے مکینوں کو بھی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 188692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش