0
Monday 20 Aug 2012 13:40

کامرہ ایئر بیس حملہ، 2 دہشتگردوں کی شناخت، تعلق ٹیکسلا اور سیالکوٹ سے ہے

کامرہ ایئر بیس حملہ، 2 دہشتگردوں کی شناخت، تعلق ٹیکسلا اور سیالکوٹ سے ہے
اسلام ٹائمز۔ کامرہ ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت فیصل شہزاد اور تیمور بٹ کے نام سے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل کا تعلق ٹیکسلا ہے اور اس کی شناخت موبائل فون کے ذریعے ہوئی، جس کے بعد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں دہشت گرد کے دو بھائی اور ایئرفورس کا سابق ملازم بھی شامل ہے۔ 
دوسرا دہشت گرد تیمور بٹ سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور اس سے متعلقہ لوگوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کامرہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
 
دریں اثنا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کامرہ ایئر بیس پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گرد پاکستانی ہیں، چار مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کر لئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی جائزہ لے رہی ہے کہ یہ کام کالعدم تحریک طالبان نے خود کیا یا کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ پاکستان کے فضائی نگرانی کے نظام کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ دہشت گردوں نے 200 فٹ کے فاصلے سے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، اور وہ ہولڈ اپ پوزیشن رکھنا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 188828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش