0
Monday 3 Sep 2012 20:45

کراچی کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، آصف علی زرداری

کراچی کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاوٴس میں جاری ہے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم پیپلزپارٹی تعلقات اور بلدیاتی نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ بلاول ہاوٴس میں جاری اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہیں جبکہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، صوبائی وزراء رضاہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد، سید سردار احمد اور وسیم آفتاب جبکہ پیپلزپارٹی کے پیر مظہر الحق، آغا سراج درانی ،ایاز سومرو اور رفیق انجینئر شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے، آئندہ انتخابات میں ساتھ مل کر حصہ لیں گے، بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اور سندھ میں بلدیاتی نظام سے متعلق قانون پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، صدر نے بلدیاتی نظام پر تمام اتحادیوں سے مشاورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وفد نے شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے صدر کو آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم ارکان کا کہنا تھا کہ بدامنی کے باعث تاجر برادری اور عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اہم اتحادی ہے اور آئندہ انتخابات مل کر لڑیں گے۔ صدر نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی میں امن وامان کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 192457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش