0
Thursday 6 Sep 2012 18:24

بھکر، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک

بھکر، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک بہت بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہو گیا، انٹیلی جنس ذرائع کے تین مبینہ دہشتگرد یوم دفاع پاکستان پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ خودکش جیکٹ کی تیاری کے دوران بارودی مواد پھٹ گیا اور تینوں موقع پر ہی مارے گئے۔ ضلع بھکر کے علاقے علاقہ علی خیل میں واقع محلہ چک 47 میں رات دو بجے زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، انتظامیہ اس واقعے کے تین گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، ڈی پی او سرگودھا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دہشت گرد یوم دفاع پاکستان کے موقع پر دہشت گردی کا ایک منصوبہ بنا رہے تھے جو دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اپنی موت آپ مر گئے۔
خبر کا کوڈ : 193260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش