0
Thursday 6 Sep 2012 19:07

ہیومن رائٹس واچ کا پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات پر اظہار تشویش

ہیومن رائٹس واچ کا پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے پاکستان میں فرقہ ورانہ قتل کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور قتل کے الزامات میں ملوث کالعدم جماعت کے رہنما ملک اسحاق کے معاملہ کو ملکی نظام انصاف کیلئے ٹیسٹ کیس بھی قرار دیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ایسے واقعات میں رواں سال 320 افراد کو بےگناہ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں 100 شیعہ مسلمان صرف بلوچستان میں مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات کے بعد کئی افراد کو پکڑنے کا دعویٰ تو کیا گیا، لیکن قانونی کارروائی صرف چند کے خلاف ہوئی، جبکہ کسی بھی ذمہ دار کو ابھی تک سزا نہیں ہوئی۔ تنظیم کے ڈائریکٹر ایشیاء بریڈ ایڈمز نے حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے شیعہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لازمی لایا جائے، عسکریت پسندوں کے فورسز میں رابطوں کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں اور شیعہ برادری کو مکمل تحفظ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 193295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش