0
Saturday 8 Sep 2012 10:28

بھارت کھلے دل سے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرے، غلام صادق

بھارت کھلے دل سے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرے، غلام صادق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو فیصلہ کن بنانے کی ضرورت ہے جب تک بھارت کھلے دل سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کا پیدائشی حق خودارادیت اور سلامتی کونسل کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاس کردہ قرارداد کو تسلیم کر کے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالتا اس وقت تک تعلقات، تجارت، امن کی آشا سمیت ساری کاوشیں بیکار ہیں۔ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔ آزادی کے سفر میں لاکھوں افراد نے جام شہادت نوش کیا ہے کشمیری عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف کوئی حل کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے اور وہ پاکستان اور بھارت سے توقع رکھتے ہیں کہ انصاف اور عدل کے مطابق مسئلہ کشمیر کا جلد حل نکالا جائے۔ 

سردار غلام صادق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی سے کم ریاستی عوام کوئی دوسرا حل قبول نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی حد ہو چکی ہے۔ آزادی کا حق چھیننے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا اصل فریق ہیں انھیں مذاکرات میں شامل کر کے مسئلہ کشمیر کو حل تلاش کیا جائے۔ تاکہ دنیا میں قیام امن میں معاونت مل سکے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتی ہے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو خطے کے غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 193580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش