0
Tuesday 18 Sep 2012 10:56

سازشیں کرنیوالے عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، چوہدری عبدالمجید

سازشیں کرنیوالے عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز اور امنگوں کا ترجمان ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور اسلام کا قلعہ ہے، پاکستان کی مضبوطی و استحکام میں ہی کشمیریوں کے محفوظ مستقبل کا راز مضمر ہے۔ عوامی حکومت محض اعلانات پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے اور ایک سال کی کارکردگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان میں مفاہمتی سیاست کی بنیاد بھٹو شہید نے رکھتے ہوئے بے آئین ملک کو ایک متفقہ آئین 1973ء دیا اور پھر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ہائوس میں آزاد کشمیر کے مختف اضلاع سے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح آزاد خطہ میں عوامی حکومت نے مفاہمتی عمل کو رواج دینے کے لیے صدر پاکستان کی مفاہمتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی آن بورڈ کر کے روان مالی سال کا بجٹ بھی متفقہ طور پر پاس کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک سال کی قلیل مدت میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 196387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش