0
Friday 21 Sep 2012 01:19

جے ایس او یوم عشق رسول (ص) کے ملک گیر احتجاج میں شریک ہو گی، ساجد علی ثمر

جے ایس او یوم عشق رسول (ص) کے ملک گیر احتجاج میں شریک ہو گی، ساجد علی ثمر
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ جے ایس او پاکستان جمعہ المبارک کو ”یوم عشق رسول (ص) “ کے موقع پر قائد شیعہ علما کونسل کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ بیدار ہو کر امریکہ اور اس کے حواریوں کو سبق سکھائے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالت (ص) کے لئے لوگوں کو اُکسانا اور ایسے افراد کی پشت پناہی کرکے امریکہ نے سنگین ترین جرم کا ارتکاب اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت دہشت گردی، نفرت انگیزی، تعصب، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اور مذاہب اور تہذیبوں کے تصادم کی راہ ہموار کرنے میں سب سے آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جو گستاخانہ خاکے شائع ہوئے اور قرآن پاک کی توہین ہوئی، اس موقع پر بھی امریکہ اور اس کے حواریوں نے پیغمبر (ص) کی شان میں توہین کرنے والوں کی پشت پناہی کی۔ ساجد علی ثمر نے کہا کہ اگر اب بھی امریکہ اور اس کے حواریوں کو سبق نہ سکھایا گیا تو پھر اسلام سے وابستہ کوئی مقدس و محترم چیز اور شخصیت محفوظ نہیں رہ سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 197194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش