0
Saturday 22 Sep 2012 14:54

امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے بلتستانی عوام کو غلام بنا رہا ہے، علامہ شیخ زاہدی

امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے بلتستانی عوام کو غلام بنا رہا ہے، علامہ شیخ زاہدی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ گلگت بلتستان میں این جی اوز کے ذریعے ڈالرز بانٹ رہا ہے۔ یو ایس ایڈ کو گلگت بلتستان میں امریکی تحفظات اور مفادات کی خاطر لایا گیا ہے۔ امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو غلام بنانے کی کوشش میں ہے۔ ان خیالات کو اظہار مرکز انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے یادگار شہداء پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ عاشق رسول ( ص ) ہیں تو فقط اس مفروضے پر یو ایس ایڈ کے لئے کام نہ کریں کہ اگر ہم نہیں جائیں تو دوسرے لوگ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عاشق رسول ( ص ) شعب ابی طالب میں پیٹ پر پتھر باندھ کر فاقے کی حالت میں رسول اللہ ( ص ) کے قدموں میں مرمٹنے والوں کو کہتے ہیں، جو بھوکے پیاسے تو رہے لیکن کسی رسول اللہ ( ص ) کے دشمن کے ساتھ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ اور دیگر غیر ملکی این جی اوز سے بائیکاٹ کرنے کا ہمیں عزم کرنا ہوگا ورنہ وہ یہاں کے امن اور اسلامی روایات کو تباہ و برباد کرکے دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 197373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش