0
Tuesday 25 Sep 2012 18:28

حکمران احتجاج کی بجائے امریکہ کو بلور کے بیان کی وضاحتیں پیش کر رہے ہیں،ساجد میر

حکمران احتجاج کی بجائے امریکہ کو بلور کے بیان کی وضاحتیں پیش کر رہے ہیں،ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکز اہل حدیث میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ کہ آزادی اظہار کوئی بے لگام شے نہیں بلکہ وہ بھی اپنے اصول و ضوابط رکھتی ہے جو کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتی شاتم رسول(ص) کے اقتل کے سوا کوئی علاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ملعونوں نے نبی اکرم(ص) کی ذات اقدس کے بارے میں گستاخانہ اور توہین آمیز فلم بنا کر مسلم امہ کی دل آزاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلام امن کا داعی، عدل و انصاف کا پیامبر، اقلیتوں کا محافظ اور انسانیت کا محسن ہے جس میں مسلم اور غیر مسلم کو یکساں انصاف اور بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے مستقبل کے لئے کوئی موثر لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے تا کہ اسلام، ناموس رسالت (ص) اور مسلمانوں کا تحفظ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر کو معلوم ہونا چاہیے کہ ناموس رسالت(ص) کا تحفظ مسلمانوں کے دین و ایمان کا مسئلہ ہے اور شاتم رسول توبہ کے باوجود کم ازکم دنیاوی سزا سے بچ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ صدر زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خاں گستاخانہ فلم پر احتجاج ریکارڈ کرانے سے زیادہ امریکی حکام کو غلام احمد بلور کے بیان کی وضاحتیں پیش کر رہے ہیں، توہین رسالت پر امت مسلمہ غم سے نڈھال ہے اور حکمرانوں کو ڈر ہے کہ کہیں امریکہ ناراض نہ ہو جائے، امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے مسلمان دنیا کی ساری متاع اپنے پیغمبر کی حرمت پر نچھاور کر سکتے ہیں مگر ان پر کوئی آنچ برداشت نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 198588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش