0
Sunday 30 Sep 2012 19:37

جمعیت طلبہ نے بھی امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعیت طلبہ نے بھی امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس کالونی کے زیراہتمام حرمت رسول(ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں طلبہ، یونیورسٹی ملازمین اور پروفیسرز نے شرکت کی جس کی صدارت جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طبہ پنجاب یونیورسٹی حارث سعید نے کی جب کہ خصوصی لیکچر پنجاب یونیورسٹی کے معروف سکالر شبیر احمد منصوری نے دیا۔ حرمت رسول (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد منصوری نے کہا حضور(ص) کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے پوری دنیا میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے مگر اقوام متحدہ کی خاموشی اور امریکہ کی فلم بنانیوالوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا شرمناک فعل ہے۔

شبیر منصوری نے مزید کہا کہ جب تک گستاخوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی اور ان کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام امریکی قونصیلیٹ اور ایمیسیوں کو فوری بند کیا جائے، حکمران امریکا کی سفارتکاری چھوڑ کر پیغمبر اسلام کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بزدلانہ اور مغربی استعمار کی تابعداری پر مبنی رویہ عوام میں غم و غصے کا سبب بن رہا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری حارث سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم(ص) کی شان میں گستاخی شرمناک اور آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنا ناقابل برداشت ہے، پوری امت مسلمہ کے متحد ہونے کا وقت اب آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ایک مردہ گھوڑا بن کے رہ گیا ہے پاکستان سے امریکی سفیر کو فی الفور ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر دربدر کیا جائے، اگر حکمرانوں نے پاکستانی قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی نہ کی تو طلبہ اقتدار چھین لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 199841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش