0
Sunday 30 Sep 2012 23:59

ایجنسیاں پاکستان کی دشمن ہیں، طلال اکبر بگٹی

ایجنسیاں پاکستان کی دشمن ہیں، طلال اکبر بگٹی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ملک دشمن بلوچ نہیں، ایجنسیاں ہیں اگر بلوچستان میں ایجنسیوں کا کردار ختم کر دیا گیا تو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لاہور آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے دورے پر آئے ہیں۔ ق لیگ کے علاوہ تمام اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ ہزارہ سمیت دیگر شہریوں کے قتل میں ایک ہی قوت ملوث ہے۔ سوال یہ ہے کہ کسی کا بھی قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا استقبال دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے وہ تھانے سے پیرول پر رہا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں ان کی ہی نہیں بلکہ نواز شریف اور پاکستان کی بھی دشمن ہیں۔ وہی پرانے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمارے وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش