0
Monday 1 Oct 2012 23:30

قوم پرستوں کی ہڑتال، نوابشاہ میں مشتعل افراد نے ایئرپورٹ تھانے کو آگ لگا دی

قوم پرستوں کی ہڑتال، نوابشاہ میں مشتعل افراد نے ایئرپورٹ تھانے کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ نوابشاہ میں مشتعل افراد نے ایئرپورٹ تھانے کو آگ لگا دی جبکہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ کے بعد مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ غریب آباد کے علاقے میں ایئرپورٹ تھانے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تھانے میں کھڑی موٹر سائیکل، ریکارڈ اور دیگر سامان جل گیا۔

نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بھر میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر دن بھر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جبکہ نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر قوم پرست سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے پولیس وین پر بھی فائرنگ کی ہے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 200139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش