0
Tuesday 2 Oct 2012 12:24

سانحہ بھمبر کیخلاف نواز لیگ کا آزاد کشمیر میں احتجاج

سانحہ بھمبر کیخلاف نواز لیگ کا آزاد کشمیر میں احتجاج
 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیر امور کشمیر سمیت وفاق کی آزاد کشمیر میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ مجاوروں کا کام صفائی کرنا ہے حکومت چلانا نہیں، ظلم، ناانصافی کو طاقت سے روکیں گے۔ آزاد کشمیر سے کروڑوں روپے اکھٹے کر کے زرداری ہائوس پہنچائے جا رہے ہیں۔ بھمبر اور گرہون کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت کو آخری وارننگ دے رہے ہیں۔چوہدری طارق فاروق کو اسمبلی کے اندر موجود کرپشن کو منظرعام پر لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ وہ گذشتہ روز بھمبر میں مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر گرہون اور بھمبر کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی یاد اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج ہو رہا ہے۔ بھمبر انتظامیہ اور حکومت کوئی ایسا کام نہ کرے جس کی وجہ سے ہمیں قانون ہاتھ میں لینا پڑے۔ نئی انتظامیہ انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ اگر انتظامیہ نے سابق روش برقرار رکھی تو انتہائی اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بد دیانت اور بے شرم ہے۔ چوہدری طارق فاروق نے اسمبلی کے اندر موجودہ حکومت کی کرپشن کو منظر عام پر لایا جس کی انھیں سزا دی جا رہی ہے۔ 18 ستمبر کو بھمبر میں جس بے غیرتی کا انتظامیہ اور حکومت نے مظاہرہ کیا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش