0
Tuesday 2 Oct 2012 19:51

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، حکومت مارچ تک مدت پور کریگی، نتاشہ دولتانہ

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، حکومت مارچ تک مدت پور کریگی، نتاشہ دولتانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور رکن قومی اسمبلی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے، ملک میں جمہوریت کی بحالی ہو یا آئین کی بالادستی میڈیا نے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو نچلی سطح پر اقتدار منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے تاکہ ضلع کی سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہوں، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، حکومت مارچ تک اپنا عرصہ اقتدار پورا کرے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم کیخلاف صدر آصف علی زارداری اور وزیراعظم نے موثر آواز بلند کرنے کیلئے 21 ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو یوم عشق رسول (ص) مناتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کرکے نبی (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے سخت نفرت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد (ص) سے محبت ہمارے ایمان کا اولین حصہ ہے، جن کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں کی جاسکتی، ایک سوال کے جواب میں نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑہائو کی بناء پر کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نذیر جٹ سے انکی کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 200325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش