0
Thursday 4 Oct 2012 12:39

فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی اسلام کے خلاف مغرب کی سازش ہے، علامہ عباس کمیلی

فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی اسلام کے خلاف مغرب کی سازش ہے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے طلبہ ونگ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ سر سید میں منعقدہ شانِ مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ مسلم امّہ کی پہچان ہی محمد ؐ کے نام سے ہے، ہمیں آپ ؐ کی سیرت کا مطالعہ کرنے اور اسے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے اور اسی میں مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے خود نبی کریم ؐکی ذات کو تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ قرار دیا اور جو آپﷺ کی سیرت کو نہیں سمجھ سکتا وہ مسلمان تو دور انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہے۔ انھوں نے گزشتہ دنوں یوم عشق رسول ؐ کے موقع پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی ؐ کی ذات بہت پاکیزہ ہے اور ان کی ذات پر ہونے والے حملوں کا جواب تشدد و انتشار سے نہیں بلکہ باشعور اور علمی طریقے سے ہونا چاہئیے۔

علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ بہت سے شرکاء کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہوگا کہ یہ لوگ صرف مسلمانوں کے عقائد اور اسلام کو ہی کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام مغربی ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے مذہبی و انسانیت کی آزادی کے جھوٹے علمبردار خوف زدہ ہیں اور ان کی جانب سے حضرت محمد ؐ کی شخصیت کو کبھی کارٹون کی تو کبھی فلم کی شکل میں نشانہ بنایا جانا مغرب کے اس بڑھتے ہوئے خوف کی غمازی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی بھی اسلام کے خلاف مغرب کی ایک سازش ہے اور جو لوگ مذہب، قومیت، صوبے یا زبان کے نام پر انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں وہ انسان نہیں بلکہ وحشی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش