0
Tuesday 16 Oct 2012 03:12

حکومتوں میں کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کرنے والے عناصر موجود ہیں، علامہ عارف حسین واحدی

حکومتوں میں کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کرنے والے عناصر موجود ہیں، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی عملداری کہیں نہیں ہے، حکومتوں میں کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کرنے والے عناصر موجود ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا، جب ان سے پو چھا گیا کہ ’’کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اہل تشیع کے علاوہ اہل سنت (بریلوی) جماعتوں کی تشویش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آپ کے خیال میں کیا کالعدم تنظیموں کی اس فعالیت کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے، جس کی ایک مثال گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والا شرانگیز جلسہ ہے۔؟‘‘ تو ان کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومتوں میں ایسے عناصر موجود ہیں جو ان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ان کی سپورٹ کے بغیر اسلام آباد میں اتنا بڑا اجتماع اور اس طرح کی غلط اور غلیظ زبان استعمال کرنا میں سمجھتا ہوں کہ ممکن نہیں ہے، اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں قانون کی عملداری کہیں بھی نہیں ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ کالعدم ہیں اور مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، وہ کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اور جس وقت بعد میں ان کی اس صورتحال پر ہم احتجاج کرتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، ایسا کچھ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ بہرحال دبائو کے بعد فیصلہ ہوا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے جائے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح ملی یکجہتی کونسل ہے یا ایم ایم اے اب بحال ہو رہی ہے، اگر اس طرح کے اتحاد اسلامی کے پلیٹ فارمز جو ہیں وہ فعال ہوں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں انشاءاللہ خود ہی ماند پڑ جائیں گی۔ 
(علامہ عارف حسین واحدی کا تفصیلی انٹرویو آج جاری کیا جائیگا)
خبر کا کوڈ : 203931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش