0
Wednesday 17 Oct 2012 20:15

تعظیم رسول ﷺ مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر وہ جان قربان کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، صاحبزادہ زبیر

تعظیم رسول ﷺ مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر وہ جان قربان کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ 21 ستمبر کی رات حیدرآباد کے عاشقان مصطفی ﷺ کیلئے کسی امتحان سے کم نہ تھی لیکن جب جذبے زندہ ہوں اخلاص کی دولت موجود ہو اور اللہ پر بھروسہ اور اسکے حبیب ﷺ کی کرامات پر کامل یقین ہو تو تمام تر مشکلات اور دشواریاں ختم ہو جاتی ہیں یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر شرپسندوں کی کاروائی نے شہر میں سناٹے کا سماع پیدا کردیا تھا۔ پیٹرول پمپ اور CNG بند تھی جلاؤ گھیراؤ کی وجہ سے قائدین کا جلسہ گاہ میں پہنچنا مشکل تھا مگر اللہ کے فضل سے عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر امڈ آیا قائدین بھی رفتہ رفتہ جلسہ گاہ میں پہنچ رہے تھے ایک عجیب سماع تھا ہر ایک مقرر اپنے آقا ﷺ کی شان میں اپنے دلی جذبات کی ترجمانی کرتا ہوا نظر آرہا تھاعوام کا جذبہ قابل دید تھا۔ جو رات3 بجے تک انہماک سے قائدین کا خطاب سنتے رہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیدرآباد تانگہ اسٹینڈ پھلیلی میں مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کی عظیم الشان تاجدارختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ہر چیز گوراہ کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کو کبھی برداشت نہیں کرسکتا تعظیم رسول ﷺ اس کے ایمان کا حصہ ہے جس پر وہ اپنی جان قربان کرنے میں بھی فخر محسوس کرتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بے ہودہ فلم بنانے والوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز کر کے دراصل ان دھشت گردوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اسی امریکہ کے غلام بنے ہوئے ہیں اسی لئے ملک کے عوام امریکہ کے ساتھ ساتھ اس کے حواریوں اورحمایتوں کے خلاف بھی اپنے غم وغصہ کا اظہار کررہے ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے اور صرف زبانی یوم عشق رسول منانے کی بجائے فوری عملی اقدامات کرتے ہوئے احتجاجاََ امریکہ اور فرانس کے سفیروں کوملک سے نکل جانے کا حکم دینا چاہئے امریکہ اور نیٹو کی سپلائی جو دوبارہ شروع کی ہے اس کو فوراََ بند کیا جائے اور امریکی مفادات کی جنگ سے فوری طور پر باہر نکلنے کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ7ستمبرکو قادینوں کو غیر مسلم قرار دے کرعقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیاگیا جو نبی کی عظمت کیلئے نکلتا ہے وہ بارگارہ الہٰی میں مقبول ہوتا ہے۔

ممتاز عالم دین پیر کرم اللہ الہٰی عرف دلبر سائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا ﷺکی شان میں گستاخی کرنے کی سزا موت ہے آقاﷺ کی ناموس پر اپنی جوانیاں لٹائینگے گستاخ رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے ان سے کبھی صلح نہیں کرینگے انکا سرتن سے جدا کردینگے قادیانی اسلام کے دشمن ہیں ان سے کھلی جنگ ہے قائد اہلسنت نے قادیانیوں کے خلاف بے مثال جدوجہد کی امریکی ایجنٹ عشق مصطفی ﷺکی شمع بھجانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں عاشقان مصطفی ﷺ انکے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیں گے، کانفرنس سے قاری محمد سلیمان اعوان سروبہ، ناظم آرائیں، گل محمدلاشاری، صاحبزادہ عزیز محمود الازھری، مولانا غلام حیدرلاکھو، حاجی معین الدین شیخ، ڈاکٹر محمد یونس دانش، سید عبدالغنی شاہ قاری حبیب اللہ نقشبندی، صوفی عبدالکریم، محمد اسلم نورانی، حافظ محمد رضوان نقشبندی اور حاجی ظہیرالدین شیخ صاحبزادہ رکن عالم نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے امیرقاری محمد سلیمان اعوان سروبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی ناموس اور عزت کی حفاظت کیلئے قوم سرسے کفن باندھ کر میدان عمل میں نکل آئی ہے اب یہ عوامی سیلاب کسی سے نہیں رکے گا ناظم علی آرائیں ڈپٹی جنرل سیکریٹری JUPسندھ نے کہا کہ عشق مصطفی ﷺ کے طفیل قوم بیدار ہے اور مغربی قوتوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ممتاز عالم دین گل محمد لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے حضور ﷺ کی ناموس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کرتے رہیں گے،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزت عظمت ﷺ کے پرچم کے سائے تلے جمع ہیںآپ ﷺ کی محبت کے حوالے سے عالم اسلام سمیت وطن عزیز کے عوام میدان عمل میں نکل آئے ہیں عظمت مصطفی ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کی جان ہے عشق مصطفی ﷺ کا تقاضہ ہے کہ ہم سر سے کفن باندھ کی عظمت مصطفی ﷺ کا تحفظ کریں آج پوری دنیا گستاخانہ فلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

جمعیت علماء طاہریہ کے سیکریٹری جنرل مولاناغلام حیدر لاکھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کے خلاف جدوجہد کرکے ہمارے ایمان کی حفاظت کی رسول اللہ ﷺ کے غلام تحفظ عظمت مصطفی ﷺ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما ڈاکٹر محمدیونس دانش نے کہا کہ حضور ﷺ سے محبت کرنے والے عاشقان نبی امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی ہر سازش کو جذبہ عشق رسول ﷺ سے ناکام بنادیں گے۔ سابق سٹی ناظم حاجی معین الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی سربلندی کیلئے ریلی نکالی حیدرآباد کے غیور عوام تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے سراپہ احتجاج بن چکے ہیں، مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے ناظم اعلیٰ سید عبدالغنی شاہ نے کہا کہ حضورﷺ کی ناموس کی حفاظت کیلئے مرکزی جماعت اہلسنت ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

صاحبزادہ رکن عالم نے کہا کہ محبت رسول کا جذبہ رکھنے والوں کو امریکی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے صوفی عبدالکریم نے قرار داد پیش کی جس میں ممتاز قادری کی رہائی اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کانفرنس سے حافظ محمد زاہد قاری حبیب اللہ نقشبندی، محمد اسلم نورانی، حافظ محمد رضوان نقشبندی اور حاجی ظہیرالدین شیخ محمدعارف نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 204344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش