0
Wednesday 17 Oct 2012 17:51

او آئی سی کی توہین آمیز فلم کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ثروت اعجاز قادری

او آئی سی کی توہین آمیز فلم کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہود و ہنود کے ایجنٹ سازشوں کے ذریعے قائداعظمؒ کے پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ اسلام اور آئین پاکستان میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سزا صرف موت ہے۔ شیطان تاثیر کو شہید کہنے والے اسلام اور پاکستان کے آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہود و نصاریٰ اور ان کے ایجنٹوں کی دھونس دھمکیاں اہل حق کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا جہاد ہے اور جو قوتیں گستاخی رسول پر یہوودنصاریٰ کی مذمت و بیخ کنی نہیں کررہیں وہ اپنے ایمان کی خیر منائیں ہم اپنے اسلاف و اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے دھونس، دھمکیاں، دہشت گردی قتل و غارت گری ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں علماء ومشائخ، وکلاء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عہدیداروں کے الگ الگ وفود سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ29ستمبرکی تحفظ ناموس مصطفےٰ ڈبل ملین مارچ سے وہ قوتیں خائف ہیں جو ملک میں امن، محبت رواداری نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ علماء و مشائخ اہلسنّت نے ڈبل ملین مارچ کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ عاشقان رسول ناموس مصطفےٰ پر اپنا سب کچھ قربان کرسکتے ہیں۔ غلامان مصطفےٰ تشدد، جلاؤ گھیراؤ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے فلسفے امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت پر عمل پیرا ہوکر دیگر مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز فلم اور خاکے اسلام دشمنی پرمبنی ہیں۔ O.I.C کی توہین آمیز فلم کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اس موقع پرمفتی لیاقت علی رضوی، ملک عبدالرؤف، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، پروفیسر طیب رضا، علامہ اشفاق احمد صابری اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 204309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش