0
Wednesday 17 Oct 2012 20:31
ملک کیلئے آئندہ تین سے چار ماہ انتہائی خطرناک ہیں

شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ فوجی اور سیاسی قیادت کرے گی، رحمان ملک

شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ فوجی اور سیاسی قیادت کرے گی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کو اسلام دشمن کارروایئاں نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردی کا ہر صورت مقابلہ کیا جائیگا۔ رحمان ملک نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ مولوی فضل اللہ کو تحریک طالبان کا سربراہ بنانے کی کوشیشیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے مقررکی ہے۔ رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ ملالہ کی حالت بہتر ہورہی ہے،، حکومت نے ملالہ کو ستارہ جرات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے آئندہ تین چار میں انتہائی خطرناک ہیں۔

رحمان ملک نے تجویز دی کہ بلوچستان معاملہ پر سینٹرز پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بنائی جائے جو اربیار اور براہمداغ بگٹی کے پاس جائے اور مذاکرات کرے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اریبار اور براہمداغ بگٹی کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے اساتذہ کو قندھار میں پاکستان مخالف تربیت دی جاتی ہے، ہمیں بلوچستان میں اے اور بی ایریا کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس سے پہلے اراکان نے ایوان میں وزراء کی عدم حاضری پر احتجاج کیا۔ اے این پی کے سینٹر زاہد خان نے کہا کہ ایوان میں نہ آنے والے وزراء پر پابندی لگائی جائے، قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا کہ ہاؤس ایوان میں نہ آنے والے وزراء کے نام دے وہ وزیراعظم سے ان وزراء کو فارغ کرانے کی سفارش کریں گے۔ ایوان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2012 کی بھی منظور دی۔
خبر کا کوڈ : 204349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش