0
Sunday 21 Oct 2012 15:10

سیکورٹی خدشات، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار ملتوی کردیا گیا

سیکورٹی خدشات، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار ملتوی کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہنگو میں ہفتہ کے روز منعقد ہونے والا تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار جمعرات 25 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیمینار سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے، ڈی سی او ہنگو اور سیکورٹی فورسز کے حکام نے ہمیں کہا کہ یہاں حالات کچھ بہتر نہیں ہیں اور یہ چونکہ شیعہ، سنی کا مشترکہ پروگرام ہے اس لئے محفوظ مقام پر کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ڈی سی او اور کرنل سے ہماری بات ہو چکی ہے اور اب یہ پروگرام جمعرات کو منعقد ہوگا، اور ایسی جگہ پر کیا جائے گا جو محفوظ ہو، جہاں سیکورٹی کا مسئلہ نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 205355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش