0
Saturday 27 Oct 2012 12:05

مسلمانوں پر جاری مظالم پر عالمی بے حسی منافقت و دہرا معیار ہے، بیداری فکر فورم

مسلمانوں پر جاری مظالم پر عالمی بے حسی منافقت و دہرا معیار ہے، بیداری فکر فورم
اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر 1947ء میں کشمیر پر بھارتی جبری فوجی قبضے اور غارتگری کا یوم سیاہ ہے۔ مسلمانوں پر جاری مظالم پر عالمی بے حسی منافقت و دہرا معیار ہے۔ کشمیر فلسطین و دیگر علاقوں پر جبری قبضہ رکھنے والوں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے بیداری فکر فورم میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر کشمیر فورم برلن ظہور احمد تھے۔ سیکرٹری جنرل بیداری فکر فورم راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مقبوضہ علاقوں، بھارتی فوج کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر، اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں اور آرمینین فوج کے زیر قبضہ علاقوں میں جاری مظالم پر عالمی بے حسی منافقت و دہرے معیار کی بدترین مثالیں ہیں اور اقوام متحدہ کے حقیقی کردار کی نفی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انسانوں کی آزادی اور خودمختاری کو منڈیوں کی تجارت اور تجارتی مفادات پر ترجیح دینے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اقوام متحدہ کا انجام بھی لیگ آف نیشنز جیسا ہو گا۔ 

کشمیر فورم جرمنی کے سربراہ جناب طارق محمود اعوان نے ٹیلیفونک خطاب میں اس عزم کا پرجوش اظہار کیا کہ اب ہند کی دیوار برلن کر گرایا جائیگا اور بھارتی فوجوں کو وادی سے بھگایا جائے گا۔ بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اور دہرے معیار عالمی منافقت کے خاتمے کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں اور آذربائیجان کی قاتل بھارتی ، آرمینین افواج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔ 

سابق سیکرٹری جنرل خارجہ اکرم ذکی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے سرینگر ائیرپورٹ پر اترتے ہی کشمیریوں کے قتل عام کا آغاز کر دیا تھا جس کا تسلسل آج تک جاری ہے۔ صدر کشمیر فورم جرمنی ظہور احمد نے کہا کہ دیوار برلن ٹوٹ سکتی ہے تو بھارت بھی فوجی مظالم اور جبر سے آزادی کی تڑپ رکھنے والے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت جاری رکھ کر اسے ایتھوپیا میں تبدیل کرنے کی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے سی تناظر میں کشمیر کو شہ رگ پاکستان قرار دیا تھا۔ کشمیری بھارتی جبری قبضے سے آزادی کے لیے تن من دھن قربان کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف حق خودارادیت کی جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ تائید الہی سے جیتیں گے۔
خبر کا کوڈ : 206925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش