0
Thursday 1 Nov 2012 23:36

تمام ایم کیو ایم مخالف قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ

تمام ایم کیو ایم مخالف قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں عام انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں، جو انتخابات سے بھاگے گا اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی، ملتان سے لاہور روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں انتخابات کا مینڈیٹ پانچ سال ہے اس کو بڑھانے کا کسی حکومت کو اختیار نہیں ہے، تمام دینی قوتوں کو متحد ہونا چاہیے لیکن دینی جماعتوں کی سیاست کو زرداری کے سائے میں نہیں آزادانہ طور پر بڑھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ منظور وٹو کو پنجاب میں ایسے موقع پر چانس ملا ہے جب پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہورہا ہے، مولانا فضل الرحمان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ، ایجنسیاں اور ایوان صدر کو سپریم کور ٹ کے فیصلے کے مطابق غیر جانبدار ہونا چاہیے، یہ کب ہوں گے جب کراچی میں آزادانہ اور خوف سے پاک ماحول میں انتخابات ہوں گے، آئین کے مطابق سپریم کورٹ کو حاصل اختیارات کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی مالی و انتظامی اختیارات ملنے چاہئیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم مخالف اتحاد ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اینٹی ایم کیو ایم تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 208365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش