0
Monday 5 Nov 2012 17:31

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے پیرول پر رہا افراد کا ریکارڈ اور فہرست طلب کرلی

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے پیرول پر رہا افراد کا ریکارڈ اور فہرست طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر جیل خانہ جات، معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے جیل حکام کو اپنے دفتر طلب کرکے پیرول پر رہا افراد کا ریکارڈ اور فہرست طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں پیرول پر رہا جن افراد کے غائب ہو جانے کی نشاندہی کی ہے، ان کی گرفتاری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات منظور حسین وسان نے اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات، معدنیات و معدنی ترقی، اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات علی حسن بروہی اور قائم مقام آئی جی جیل نصرت منگن کو اپنے دفتر میں دیں۔

انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہا ملزمان کا ریکارڈ اور فہرست پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے تمام امور کو جیل قواعد کی روشنی میں انجام دیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افسران کو قطعاً معاف نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے جیلوں کی سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کہا کہ صوبے کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ضروری اور تمام مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 209353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش