0
Monday 5 Nov 2012 17:25

پیرول پر رہا 35 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

پیرول پر رہا 35 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کی جیلوں سے پیرول پر رہا ہونے والے 35 افراد کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا، گرفتاریوں کے لائحہ عمل کے لئے اجلاس طلب کر لیا گیا۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں سندھ کی مختلف جیلوں سے 35 افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا۔ پیرول پر رہا ہوکر غائب ہونے والے ملزمان کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ تاہم اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بیشتر ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور پرانے پتوں پر موجود نہیں ہیں۔ مفرور قیدیوں کے کوائف تھانوں کو فراہم کردیئے گئے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق بیشتر رہا ہونے والوں کا اپ گریڈ ڈیٹا موجود نہیں ہے، پولیس کے پاس ملزمان کے صرف سابقہ پتے، نام اور ولدیت موجود ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے اہم اجلاس پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

قوی امکان ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے اور انٹر پول کی مدد بھی حاصل کی جائے۔ واضح رہے کہ 35 افراد جولائی 2003 سے نومبر 2003 کے درمیانی عرصے میں رہا کئے گئے۔ 29 دسمبر 2005 کے بعد سے پیرول پر رہا ہونے والے کسی افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ پیرول پر رہا ہونے والے افراد قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں قید تھے۔ سپریم کورٹ بدامنی کیس میں پیرول پر رہا ہونے والے افراد کے بارے میں پوچھا گیا تو آئی جیل نے ان افراد کے بارے میں انکشاف کیا جس پر سپریم کورٹ نے پیرول پر رہا افراد کی گرفتاری کے احکامات کر دئیے۔
خبر کا کوڈ : 209351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش