1
0
Friday 26 Feb 2010 23:12
احمد قریع:

بیت المقدس میں اسرائیل کی کاروائیاں اسکی سیاسی بے بسی کا ثبوت ہیں

بیت المقدس میں اسرائیل کی کاروائیاں اسکی سیاسی بے بسی کا ثبوت ہیں
فلسطین (اسلام ٹائمز) - تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ بیت المقدس کے سربراہ احمد قریع نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے اپنائے گئے شدت پسندانہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کو یہودی بنانے اور وہاں سے اسلامی اور عرب ثقافت کے آثار ختم کرنے میں بری طرح ناکامی کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس اور اسکے اطراف میں فلسطینیوں کی شناخت کو ختم کرنے اور انہیں یہودی ثقافت میں ضم کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ احمد قریع نے خبردار کیا کہ بیت المقدس میں یہودی سازی کی اسرائیلی سیاست کے تسلسل کے مقابلے میں بین الاقوامی برادری کی خاموشی اس مقدس شہر اور دوسرے اسرائیلی شہروں میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بیت المقدس کو یہودی بنانے کی اسرائیلی سازش انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 21021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بہت ہی اچھی تحریر ہے
ہماری پیشکش