0
Sunday 11 Nov 2012 01:16

خودکش حملے کرنیوالے امریکی طالبان ہیں، ہم منور حسن کے طالبان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کی تائید نہیں کرتے، سبطین گیلانی

خودکش حملے کرنیوالے امریکی طالبان ہیں، ہم منور حسن کے طالبان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کی تائید نہیں کرتے، سبطین گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان خیبر پختونخوا کے سربراہ سید سبطین گیلانی کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کرنے والے امریکی طالبان ہیں، ہم منور حسن کی جانب سے طالبان کی حمایت میں دیئے گئے حالیہ بیان کی تائید نہیں کرتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے پاکستان کو امریکی درندوں کے حوالے کیا، اس وقت دو قسم کے طالبان ہیں، ایک امریکی طالبان ہیں اور ایک افغان طالبان ہیں، انہوں نے کہا کہ جو افغانستان کے طالبان ہیں وہ خودکش حملے نہیں کرتے، جبکہ جو امریکہ کے طالبان ہیں وہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، ان دونوں کے مابین لڑائی ہے، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی تو سلام تو نہیں پیش کرتا البتہ جو بھی حضور (ص) کی امت پر خودکش حملہ کرتا ہے میں اسے مسلمان تو مانتا ہی نہیں، اور نہ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سید سبطین گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جو خاص اللہ کی رضا کیلئے ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، ہمارے پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں میں انہیں سیلوٹ اور سلام پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں سید منور حسن کی جانب سے طالبان کی حمایت میں دیئے گئے حالیہ بیان کی تائید نہیں کرتا، میں اس موقف کی تائید کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول (ص) کی تعلیمات کے مطابق ہو۔
خبر کا کوڈ : 210879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش