0
Thursday 4 Mar 2010 14:09

عراق میں پارلیمانی الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز

عراق میں پارلیمانی الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق عراق میں آج 4 مارچ بروز جمعرات پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں فوج اور پولیس اہلکاروں، جیلوں میں قیدیوں اور اسپتالوں میں داخل مریضوں سے ووٹ اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں 8 لاکھ فوجی، مریض اور قیدی الیکشن میں شرکت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان افراد سے ووٹ لینے کیلئے ملک بھر میں 1700 انتخابی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم عراقی شہریوں سے ووٹنگ کا مرحلہ کل جمعہ کے روز انجام پائے گا۔ عراق کی آبادی 3 کروڑ 23 لاکھ ہے جس میں سے 1 کروڑ 80 لاکھ افراد انتخابات میں شرکت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 21372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش