0
Wednesday 21 Nov 2012 10:28

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد بدھ کو پاکستان آئیں گے

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد بدھ کو پاکستان آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر ترقی پذیر اسلامی ممالک کے گروپ ڈی 8 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کو پاکستان آئیں گے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد پاکستان کے دورے کے دوران اس اجلاس میں شرکت کے علاوہ انڈونیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نائيجیریا، ملائیشیا، مصر اور ترکی کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ایران، ترکی اور مصر کے صدور کے درمیان سہ فریقی مذاکرات بھی اس دورے میں انجام پائيں گے۔ ان مذاکرات میں شام کا بحران حل کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ ایران، ترکی، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائشیا، مصر اور نائیجیریا گروپ ڈی 8 کے رکن ممالک ہیں اور یہ تنظیم پندرہ جون 1997ء میں تشکیل پائی تھی۔
 
ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ڈی ایٹ کے اجلاس کے موقع پر شام کے مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ میڈیا نیوز کے مطابق علی اکبر صالحی نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایٹ اجلاس میں مذکورہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ تیسری بار شام کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے ڈی ایٹ اجلاس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ڈی ایٹ ابھی تک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے، لیکن آٹھ اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت اپنے تجارتی لین دین کی سطح بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایران مصر، ترکی، نائجیریا، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملایشیا ڈی ایٹ کے رکن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 213877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش