0
Thursday 22 Nov 2012 12:51

اسرائیل آج کا یزید ہے، ہمیں ایک دوسرے کا قتل نہیں کرنا چاہیے، ایرانی صدر

اسرائیل آج کا یزید ہے، ہمیں ایک دوسرے کا قتل نہیں کرنا چاہیے، ایرانی صدر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان، ایران اور افغانستان کے علماء کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، جس میں دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ ہمیں ایک دوسرے کا قتل نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور دھماکوں سے گھبرانے والے نہیں، پاکستانی عوام بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، مغربی طاقتیں پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتیں، افغانستان میں امریکہ کی موجودگی خطرہ ہے، ہمارے پیغمبر (ص) مسلمان تھے سنی یاشیعہ نہیں تھے، ہم ایک خدا کو ماننے والے ہیں، ہمیں بھی صرف مسلمان بن کر سوچنا چاہیے۔ 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو قتل کرکے دشمن کو مضبوط اور خود کو کمزور بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 2014ء تک امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا، افغانستان میں امریکا کی موجودگی خطے کے مملاک کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل آج کا یزید ہے، انہوں نے اسرائیل اور حماس کے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل فیئر اینڈ فری الیکشن ہے، یہ ہمارے دشمنوں کا پروپگینڈہ ہے کہ ایران شام میں مداخلت کر رہا ہے، ایران کے عوام پاکستانی بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 214266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش