0
Sunday 25 Nov 2012 16:36

ڈی آئی خان،9ویں محرم کے جلوس میں دھماکے سے شہید ہونیوالے افراد کی تدفین کر دی گئی

ڈی آئی خان،9ویں محرم کے جلوس میں دھماکے سے شہید ہونیوالے افراد کی تدفین کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتے کے روز محرم کے جلوس میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی تو کئی رقت آنگیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ دھماکے میں جاں بحق چار بچوں سمیت آٹھ افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔ آٹھ افراد کی ایک ساتھ تدفین پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق بچوں کی ماؤں کی چیخ و پکار سے فضا میں سوگواری چھا گئی۔ ڈی آئی خان کی فضا میں ابھی سوگواری کے بادل چھائے ہوئے ہی تھے کہ آج کمشنری بازار میں ایک اور دھما کے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس میں اب تک کی اطلاع کے مطابق 7 افراد شہید اور 135 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 215044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش