0
Sunday 7 Mar 2010 13:33
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان العطیہ:

اسرائیل خطے کو خطرناک سمت میں لے جا رہا ہے

اسرائیل خطے کو خطرناک سمت میں لے جا رہا ہے
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان العطیہ نے اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونیستی رژیم کی شدت پسندانہ کاروائیاں خطے کو خطرناک سمت میں لے جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ چند روز میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمانوں پر تشدد کی کاروائیوں کی مذمت میں ایک بیانیہ میں کہی۔
اس بیانیہ میں کہا گیا ہے: "صیہونیستی رژیم نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنے غیر انسانی اقدامات سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کا خواہاں نہیں ہے"۔ اس میں مزید کہا گیا ہے: "مقبوضہ فلسطین کے رہائشی مسلمانوں کے ساتھ تشدد آمیز رویہ اور اسلامی مقدسات کی توہین صیہونیستی رژیم کی طرف سے فلسطین کے مذہبی اور تاریخی مقامات کی نابودی اور یہودی سازی کے منصوبے کے تحت عمل میں آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی غاصب رژیم کسی قانون اور ضابطے کی پابند نہیں ہے"۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کی روک تھام کریں۔
#
خبر کا کوڈ : 21528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش