1
0
Sunday 2 Dec 2012 13:05

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو گرفتار کرلیا گیا

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و امام جمعہ و الجماعت نومل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے خلاف گلگت کے مختلف علاقوں میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جواننٹ سرچ آپریشن کرکے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس سمیت دیگر 4 افراد انجمن امامیہ کے صدر فقیر شاہ، حسن شاہ، اہلسنت و الجماعت کے مولانا عطاء اللہ ثاقب کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کو گرفتار کرنے کے خلاف گلگت کے نواحی علاقے نومل اور جوتل میں ہزاروں مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور شاہراہ قراقرم سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ علامہ شیخ نیئر کو فوری رہا کیا جائے ورنہ سڑکوں کو نہیں کھولا جائے گا۔

درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کا ہنگامی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سعید الحسنین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ شیخ نیئر عباس کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلٰی اور گورنر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے امن کے داعی علامہ شیخ نیئر عباس کو فوری رہا کرنے کا حکم دیں ورنہ احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 217084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
jald riha kre
ہماری پیشکش