0
Wednesday 5 Dec 2012 03:16

پاکستان مسلم لیگ( ن) کارکنوں کی جماعت ہے جو وعدوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، احسان الدین

پاکستان مسلم لیگ( ن) کارکنوں کی جماعت ہے جو وعدوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، احسان الدین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی اُمور پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کارکنوں کی جماعت ہے جو وعدوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، کارکنوں کے مفادات کا خیال رکھنا اس جماعت کا طرہ امتیاز ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 40 قدیر آباد ملتان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متحرک کارکن جماعت کا سرمایہ ہے، پاکستان مسلم لیگ( ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ودیگر پارٹی رہنماء عوام کے ساتھ مخلص ہیں، ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے قیادت نے مخلص کارکنوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دیا ہے، کارکن متحرک ہو کر قیادت کو مایوس نہیں کرینگے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ حقیقی عوامی نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن ) ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑ داخل ہونے والے کارکن و رہنماء اب مسلم لیگ ن میں اسی رفتار سے واپس آرہے ہیں، اب ہمیں مکمل ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ پہلے سے زیادہ قوت سے متحرک ہو کر مخالفین جو دعوئوں پر عوام کو ٹرخاتے رہے ہیں اُن کو بتانا ہے کہ ان کے جھوٹے وعدے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء ریاض خان بلوچ نے بھی اپنی پارٹی کو چھوڑتے ہوئے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ استقبالیہ سے اشفاق خاکوانی، شفیق اعوان، ساجد بلوچ، حامد خان، ملک خالد، جمیل عباسی، جلیل خان بابر، نیاز بلوچ، حامد بلوچ، سجاد بلوچ، صفدر بلوچ، اعجاز بلوچ اور قاسم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 218054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش