0
Thursday 6 Dec 2012 00:40

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں آئندہ سنگل پارٹی حکومت بنائے گی، اسد قیصر

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں آئندہ سنگل پارٹی حکومت بنائے گی، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف صوبے میں آئندہ سنگل پارٹی حکومت بنائے گی۔ سونامی کا بیڑہ غرق کرنا انور سیف اللہ جیسے لوٹا کریسی کے ماہر کے بس کا روگ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اگلے الیکشن میں عوام لوٹا کریسی کے ماہرین کو مسترد کر دینگے، عوام دھوکے بازوں کو پہچان گئے ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سونامی کا بیڑہ غرق کرنا لوٹا کریسی کے ماہروں کا کام نہیں۔ یہ عوامی سونامی ہے اس کا راستہ روکنا کسی کے بس کا روگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی اور ہم سنگل پارٹی حکومت بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 218303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش