0
Friday 7 Dec 2012 02:09

بابری مسجد شہادت کی برسی، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ

بابری مسجد شہادت کی برسی، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بابری مسجد کی شہادت کی 20ویں برسی پر آج رضا اکیڈمی کی جانب سے ہر سال کی طرح اِمسال بھی شہدائے بابری مسجد کی یاد میں ممبئی کے مختلف مقامات پر اذانیں دی گئیں، اس موقع پر مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی، کھتری مسجد کے باہر بنیان روڈ سے لے کر مینارہ مسجد، محمد علی روڈ، نزد مانڈوی پوسٹ آفس اور بھنڈی بازار جنکشن پر اذانیں دی گئیں، عوام کے اس جم غفیر میں چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے چل رہے تھے اور ان پر ’’بابری مسجد کی تعمیر اسی جگہ ہونی چاہیے جہاں اسے ہندو دہشت گردوں نے شہید کیا تھا‘‘ کے مطالبات درج تھے، واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992ء کا دن ہندوستانی تاریخ کا نہایت سیاہ ترین دن ہے، اس روز ہندو دہشت گردوں نے ہندوستان کے سیکولرازم کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی تھیں، بابری مسجد کی شہادت صرف اسلام اور مسلمانوں کی توہین نہیں بلکہ یہ آئین ہند کی بھی توہین ہے، جسے کبھی بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 218626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش