0
Friday 7 Dec 2012 01:10

بابری مسجد مقدمے کی سماعت میں تیزی لائی جائے، بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایت

بابری مسجد مقدمے کی سماعت میں تیزی لائی جائے، بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے آج رائے بریلی کی عدالت کو ہدایت کی ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے مقدمے میں سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور دیگر 19 افراد کے خلاف سماعت میں تیزی لائے، اڈوانی اور دیگر 19 افراد کے خلاف رائے بریلی کی عدالت میں مجرمانہ سازش کا الزام حذف کردیا تھا، سی بی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی پر اپنی گہری ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جسٹس ایچ ایل داتو اور سی کے پرساد پر مشتمل ایک بنچ نے کیس میں تیزی کے ساتھ سماعت کے لئے نچلی عدالت کو ہدایت کی ہے، سی بی آئی نے عدالت عالیہ میں بڑے سیاست دانوں کے خلاف سازش کے الزامات حذف کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس کے جواب میں عدالت نے مقدمے کی سماعت میں تیزی لانے کی ہدایت کی تھی۔
 
اڈوانی کے علاوہ دیگر 19 کے خلاف جن کے لئے سی بی آئی تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کے تحت مجرمانہ سازش کے الزامات بحال کرانا چاہتی ہے ان میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی، ستیش پردھان، سی آر بنسل، ایم ایم جوشی، ونے کٹہار، وشو ہندو پریشد کے لیڈر اشوک سنگھل، گری راج کشور، سادھوی رتھمبرا، وی ایچ ڈالمیا، مہنت اویدیا ناتھ، آروی ویدانتی، پرم ہنس رام چندر داس، جگدیش منی مہاراج، بی ایل شرما، مرتیہ گوپال داس، دھر م داس، ستیش ناگر اور موریشور سیو شامل ہیں۔ سی بی آئی نے 21 مئی 2010ء کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
 
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ان لیڈروں کے خلاف الزامات حذف کرنے کے لئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا تھا، ہائی کورٹ نے اس وقت کہا تھا کہ سی بی آئی کو اڈوانی اور دیگر کے خلاف رائے بریلی عدالت میں دیگر الزامات کے ساتھ مقدمہ چلانے کی اجازت تھی، رائے بریلی متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے تحت آتا ہے، مئی 2010ء میں ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سی بی آئی کی نظر ثانی پٹیشن میں کوئی ترجیح نہیں تھی، مقدمے کے دو سیٹ داخل کئے گئے ہیں، ان میں سے ایک اڈوانی اور دیگر کے خلاف ہے جو دسمبر 1992ء میں اجودھیا کے رام کتھا کنج میں ڈائس پر تھے، جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا، دوسرا مقدمہ نامعلوم لاکھوں افراد کے خلاف تھا جو مسجد میں اور اس کے اردگرد موجود تھے، سی بی آئی نے اڈوانی اور 20 دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 218623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش