2
0
Saturday 8 Dec 2012 12:41

اگر ضروری ہوا تو امریکی ڈرون کو دنیا کے سامنے لے آئیں گے، محمد کوثری

اگر ضروری ہوا تو امریکی ڈرون کو دنیا کے سامنے لے آئیں گے، محمد کوثری
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمانی دفاعی کمیٹی کے سربراہ محمد کوثری نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیول فورسز کی طرف سے کنٹرول میں لیا گیا امریکی ڈرون جاسوسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ بالکل صحیح و سالم ہماری مسلح افواج کے قبضے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی مسلح افواج نے ضروری سمجھا اور مصلحت جانی تو اسے دنیا کے سامنے لے آئیں گے۔ تہران سے مجلس شوریٰ اسلامی کے متنخب رکن پارلیمان کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی طرف سے امریکی ڈرون پر کنٹرول اور قبضے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی بارہا ایران کی مسلح افواج کی قدرت اور دقت کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں اور ایرانی فورسز کی طرف سے امریکی ڈرون کو شکار کرنا اس کی ایک زندہ مثال ہے۔

محمد کوثری کا کہنا تھا کہ امریکی اپنی افواج کی عزت و آبرو بچانے کے لئے ایرانی مسلح افواج کی طرف سے قبضے میں لئے گئے ڈرون کی خبر کو جھٹلا رہے ہیں۔ امریکہ کے اس دعویے پر کہ ان کا کوئی بھی ڈرون لاپتہ نہیں ہوا، محمد کوثری کا کہنا تھا کہ ان کے اس دعوے کو کیسے سچ ثابت کیا جاسکتا ہے، کون ہے جس کو خلیج فارس میں موجود امریکی ڈرونز کی تعداد کا صحیح علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکی مسلح افواج اپنی عزت و آبرو بچانے کے لئے خلیج فارس میں موجود اپنے کمانڈروں سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ان کا کوئی ڈرون طیارہ خلیج فارس میں لاپتہ نہیں ہوا۔

ایرانی پارلیمان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ امریکی جو ڈرون یا جنگی طیارہ ایران کی فضائی حدود کی طرف بھیجتے ہیں، انہیں اس بات کا یقین کامل ہوتا ہے کہ وہ واپس نہیں آئے گا، اسی لئے ایرانی فضائی حدود میں ارسال کرنے کے بعد وہ اسے اپنے طیاروں کی موجودہ لسٹ سے حذف کر دیتے ہیں۔اپنے بیان کے آخر میں محمد کوثری کا کہنا تھا کہ اگر جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج نے مناسب سمجھا اور اس میں مصلحت سمجھی تو قبضے میں لئے گئے امریکی ڈرون کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دے گی۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لئے گئے امریکی ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ بالکل صحیح و سالم ہماری مسلح افواج کے قبضے میں ہے۔

ادھر خلیج فارس میں اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے ایک امریکی ڈرون پر قبضہ کرنے کی خبر کو امریکی حکام کی جانب سے تردید کئے جانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر اپنے ڈرون کی دوبارہ گنتی کریں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بحریہ کے ترجمان نے ایران کی بحریہ کی جانب سے "اسکین ایگل" ڈرون طیارے پر قبضہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا ایک ڈروں بہت عرصہ قبل لاپتہ ہوگیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان لیفتٹننٹ جنرل"جیسن سولانا" نے حالیہ دنوں اپنے کسی بھی ڈرون طیارے کے لاپتہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں موجود تمام امریکی ڈرونز کی گنتی ہوئی ہے اور ان میں سے کوئی بھی غائب نہیں ہوا ہے۔ سولانا نے یہ بھی کہا کہ بہت عرصہ قبل ہم اس قسم کا ڈرون کھوچکے ہیں، لیکن حالیہ ایام میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ کے سربراہ نے امریکی کمانڈر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام عنقریب اپنے ڈرون کی گمشدگی کی تصدیق کریں گے، انہوں نے مشورہ دیا کہ امریکیوں کو چاہیئے کہ اپنے ڈرون کی ایک بار پھر گنتی کریں۔ بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے امریکہ کے اس دعوے پر کہ مذکورہ ڈرون ہمارا نہیں ہے، کہا کہ گذشتہ سال شکار ہونیوالے ڈرون کے بارے میں بھی پہلے امریکیوں نے اسی طرح کا دعویٰ کیا تھا، لیکن بعد میں کہا کہ اس بات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ہمیں اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر ضرورت ہوئی، تو ایسی بات کا انکشاف کریں گے جس سے انہیں شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔ لہذا انہیں چاہیئے کہ پہلے اپنے ڈروں کی دوبارہ گنتی کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 219105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
نہایت پسندیدہ خبر ہے۔
ایسی خبروں سے دشمن کی ناک کاٹی جاسکتی ہے
Pakistan
iran ki taraqi k mutaliq awr os ki taqat k mutaliq khabrian ziada lagayen. dosri khabrain to ham urdu akhbaroon mai b dikh sakty hain. mery khyal mai ap k site ye khabar tamam khabroon c ziada wazni hy.
ہماری پیشکش