0
Wednesday 12 Dec 2012 01:12

شہباز شریف شوباز شریف ہیں، عمران خان

شہباز شریف شوباز شریف ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی مگر مچھوں کا خاتمہ کردے گا، اقتدار میں آکر نیا بلدیاتی نطام لائیں گے۔ کہروڑپکا اور لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوجوان نئے پاکستان کی تیاری کریں، تبدیلی آ چکی ہے، نیا پاکستان بنائیں گے، اب جاگیرداروں کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی اب کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بھائی زرداری کی باری ختم ہو چکی ہے، رائیونڈ کے مغل اعظم کی سکیورٹی کے لیے بارہ سو ساٹھ اہلکار تعینات ہیں، شہباز شریف عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر سیاست کر رہے ہیں، شہباز شریف شوباز شریف ہیں، اقتدار میں آکر ملک سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کرینگے۔

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے ڈکٹیٹروں کے خلاف جہاد کیا ہے، جیلیں کاٹی ہیں صرف پاکستان کی بقا اور خوشحالی کے لیے اقتدار چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا جب پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا ہوتا نظر آیا اور عوام کا مہنگائی اور بدحالی سے برا حال دیکھا تو وازرت خارجہ اور پارٹی چھوڑ کر صرف مستحکم پاکستان کے لیے عمران کا ساتھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 220430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش