0
Wednesday 12 Dec 2012 19:46

انتخابی فہرستوں کی درستگی کا کام فوری شروع ہونا چاہئے، قاری عثمان

انتخابی فہرستوں کی درستگی کا کام فوری شروع ہونا چاہئے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد ووٹر انتخابی فہرستوں کی درستی کا کام فوری شروع ہونا چاہئے، جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت سے خائف قوتیں بے بنیاد پروپیگنڈوں کا سہارا لے کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں، وہ بنارس میں حاجی عزیز اللہ خان کی والدہ پاڑہ میں مولانا نذیر احمد کے والد انتقال پر ان سے تعزیت کے موقع پر پارٹی کے عہدیداروں سے اور دیگر موجود افراد سے گفتگو کر رہے تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے نہ جانے کس دباؤ اور مصلحت کے تحت اہل کراچی کی گردن پر چھری پھیری تھی، اب سپریم کورٹ نے گھر گھر ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے فوج کی نگرانی میں فیصلہ دیکر اہل کراچی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کردیا ہے، ان حالات میں شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لسٹوں کی درستی کے عمل میں بھرپور حصہ لے کر اپنا کھویا ہوا حق واپس لیں۔
خبر کا کوڈ : 220671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش